چیئرمین ثمرفائونڈیشن کل 12 روزہ دورے پر نیلم پہنچیں گے

دورہ کے حوالے سے انتظامات مکمل، نیلم کے عوام نے اپنے محبوب قائد کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں

ہفتہ جون 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) چیئرمین ثمرفائونڈیشن کل 12 روزہ دورے پر نیلم پہنچیں گے، دورہ کے حوالا سے انتظامات مکمل، نیلم کے عوام نے اپنے محبوب قائد کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی تنظیم ثمرفاونڈیشن کے چیئرمین چوہدری ثمرسراج اتوار اور پیر کی درمیانی رات مظفرآباد پہنچیں گے، رات کو مظفرآباد میں قیام کے بعد پیر کے روز نیلم روانہ ہونگے، نیلم کے عوام نے اپنے محبوب قائد چوہدری ثمرسراج کے استقبال کی تیاریان مکمل کرلی ہیں، چوہدری ثمرسراج کا نیلم پہنچنے پر باب نیلم سمیت مقامات پر شاندار استقبال کیے جائیں گے، چوہدری ثمرسراج اپنے 12 روزہ دورہ کے دوران ثمرفاونڈیشن کے مختلف منصوبہ جات کا معائنہ کرینگے، نئے منصوبہ جات کا اعلان بھی کیا جائے گا، اور نیلم کے پرفضا مقام پر چوہدری ثمرسراج عید گزاریں گے اور غریب عوام کیساتھ عید کی خوشیاں منا کر ان کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :