کوٹلی میں پانی کے بحران کا معاملہ سنگین ہو گیا،لڑائی جھگڑے معمول بن گئے

ہفتہ 9 جون 2018 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) کوٹلی میں پانی کے بحران کا معاملہ سنگین ہو گیا،لڑائی جھگڑے معمول بن گئے،افسران اور عملہ کی کام چوری اور نااہلی کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے۔ دریائے پونچھ کنارے آباد شہر کے مکین پانی کو ترس گئے۔ موجودہ صورتحال میں پانی بحران کا ایک ہی حل ہے۔کہ ایکسین ہائی وے اجمل مصطفی کو ایکسین پبلیک ہیلتھ تعینانات کیا جائے۔

عامی مطالبہ سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

سنجیدہ مکاتب فکر نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد، وزیر مال سردارفاروق سکندر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرض شناس اوردیانتدار آفیسر ایکسیئن شاہرات سردار اجمل مصطفی کا تبادلہ پبلک ہیلتھ میں کرے، موجودہ صورتحال میں اجمل مصطفی ہی وہ واحد افیسر ہیں جو کوٹلی شہر میں پانی کے بحران پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق بھی کوٹلی شہر سے ہے اگر ان کا تبادلہ پبلک ہیلتھ میں کیا جائے تو وہ اس بحران پرقابو پا لیں گے اور حکومت کی نیک نامی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ مخلوق کی دعائیں بھی سمیٹیں گے۔ یہ مطالبہ کوٹلی شہر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکے دوران کیا۔

متعلقہ عنوان :