بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میںضلع کوٹلی میں وسیع پیمانے پر کرپشن کا نکشاف

ہفتہ جون 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میںضلع کوٹلی میں وسیع پیمانے پر کرپشن کا نکشاف۔پانچ حلقوں کے اے ڈی ۔اومنی (کیش شاپس )پر بیٹھ گئے۔سادہ لوح دیہاتی خواتین سے انگھوٹے لگوا کر ان کی نصف رقم خود ہڑپ کرنے لگے۔اور آئندپ ڈبل رقم کا لالچ دے کر انہیں منہ بند کرنے کا کہا جاتاہے۔

(جاری ہے)

ذمہ دار زرائع سے معلوم ہوا ہے۔کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ اور اے ڈی خضرات سادہ لوح لوگوں اور خواتین کی رقوم ہڑپ کرنے لگے۔جس سے سفید پوش طبقے کی عید پھیکی پڑگئی۔شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ واقع کی مکمل شفاف انداز میں انکوائری کرتے ہوئے۔غفلت کے مرتکب اہلکاران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :