عوامی ایم ایل اے محمد نذیر انقلابی نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر ایک مثال قائم کی ہے‘ مرزا محمد معروف

ہفتہ جون 16:10

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) عوامی ایم ایل اے محمد نذیر انقلابی نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر ایک مثال قائم کی ہے۔نذیر انقلابی نے علاقے کی بلا امتیاز تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے خود کو وقف کیے رکھا ہے۔۔حلقہ میں سڑکوں ،گلیوں کی پختگی اور سیوریج لائنوں پر بڑی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔۔بجلی کے مسائل بھی تیزی سے حل ہو رہے ہیں۔

حلقہ بھر میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن مہاجر کالونی کے رہنمائوں مرزا محمد معروف اور اسد مرزا نے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جنید مرزا،شفیق مرزا،تیمور مرزا،مرزا محمد رشید،عبدالرزاق زرگر،ساجد محمود ،مرزا محمد رمضان،مرزا محمد ہارون،مرزا محمد زبیر ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محمد نذیر انقلابی حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری کے عوام کے نڈر اور مخلص قائد ہیں۔۔حلقہ کی عوام ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔محمد نذیر انقلابی ایک سچے اور درد دل رکھنے والے عوامی رہنما ہیں۔نذیر انقلابی کے عملی اقدامات کی بدولت کی ان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ہم علاقے کے مسائل حل کرنے پر نذیر انقلابی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے۔25جولائی کو شیر ایک بار پھر دھاڑے گا اور مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں عوامی قوت سے ایک بار برسر اقتدار آئیگی۔انہوںنے مہاجر کالونی نمبر تین میں نیا ٹرانسفارمر مہیا کرنے پر بھی عوامی ایم ایل اے محمد نذیر انقلابی کا شکریہ ادا کیا۔