مسیر فوڈ سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں رمضان وعید پیکج 26رمضان المبارک کو دیا جائیگا

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) مسیر فوڈ سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں رمضان وعید پیکج کل 26رمضان المبارک بروز سوموار دیا جائیگا۔اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید ہو ں گے۔تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے ڈپٹی سیکرٹری جنر ل حاجی اقبال ڈھلوی اور حاجی محمد نجیب کریں گے۔تقریب میں صدر مسیر گروپ شفیلڈ چوہدری وسیم بھی خصوصی شرکت کریں گے۔تقریب کے لئے انتظام انصرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔تقریب مسیر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام ہو گی۔

متعلقہ عنوان :