میرپور‘انجمن تاجراں سیکٹر سی ون یونٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی خالد محمود کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) انجمن تاجراں سیکٹر سی ون یونٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی خالد محمود کی زیرصدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں حاجی بشارت حسین،عباس بٹ ،حاجی معروف ،قیصر بٹ سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق آفیسر جنگلات (واپڈا) عبدالرشید انصاری کی وفات پر ان کے صاحبزادگان سہیل رشید انصاری ،عامر رشید انصاری اور انجینئر شہریار رشید انصاری سے دلی افسوس اورلواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں مرحوم کی مغفرت و بخشش کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرئے۔۔

متعلقہ عنوان :