آزاد کشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام انٹر پارٹ دوئم سالانہ امتحان 26جون سے شر وع ہو گا

ہفتہ جون 16:11

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء)جملہ متعلقین کو مطلع کیا جا تا ہے کہ آزاد جموں وکشمیرانٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام عملی امتحان انٹر پارٹ دوم(کمپوزٹ) سالانہ 2018ء مورخہ 26جون 2018بر وزمنگل سے شر وع ہو رہا ہے۔ اس مرتبہ ریگولر/ پرائیویٹ اُمیدوارا ن کی رول نمبر سلپ ان کے تحریری امتحانی مراکز کے سر براہان ادارہ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اُمیدوران اپنی عملی رول نمبر سلپ سربراہان امتحانی مراکز سے بااخذ رسیدمورخہ (13-6-18تا20-6-18)تک دفتری اوقات میں وصول کرلیں اور رو ل نمبر سلپ پر اپنی شناخت (اپنا نام ،ولدیت ،امتحانی مرکز ،مضامین،تاریخ دن،وقت )جن میں شر کت کرنی ہے، کے اندراجات کی تسلی کر لیں ۔کسی قسم کی تبدیلی /غلطی کی صورت میںفوری طور پرکنٹرولر امتحانات کالجز کے فون نمبرز05827-960006,960039 05827-960042 Ext:120,125,128 اورشعبہ کمپیوٹر کے فون نمبرز 05827-960070-960071پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔اُمیدوار ان اپنی عملی رولنمبر سلپ دوران امتحان اپنے ہمراہ عملی امتحانی مرکز میں لے کر جائیںتاکہ ان کی شناخت میں آسانی ہو ۔ایک دن میں عملی امتحان کے دو پر چے ہونے کی صورت میں فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کریں ۔