Live Updates

رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں برداشت صبر اخوت اور رواداری کا درس د تیا ہے‘عید الفطر کے موقع پر غریب لوگوں کا مکمل خیال رکھا جائے ‘روزے دار فطرانہ عید سے پہلے ادا کر کے غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں

صدر بار بر ایسوسی ایشن حاجی محمد رفیق رحمانی کا بیان

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) صدر بار بر ایسوسی ایشن حاجی محمد رفیق رحمانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں برداشت صبر اخوت اور رواداری کا درس د تیا ہے ۔عید الفطر کے موقع پر غریب لوگوں کا مکمل خیال رکھا جائے ۔روزے دار فطرانہ عید سے پہلے ادا کر کے غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں ۔میرپور شہر بڑا تجارتی مرکز ہے ۔

پاکستان کے دیگر شہروں سے لوگ یہاں بزنس کو ترجیجی دے رہے ہیں ۔حکومت بزنس مینوں کو تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولت بھی دے ۔رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں تاجر برادری روزے داروںکو زیادہ سے زیادہ ریلف دے کر خداوند کریم کی خوشنودی حاصل کریں ۔اس مقدس ماہ میں کم منافع کما کر اپنی آخرت سنورایں ۔عیدالفطر کے بعد تاجروں کے الیکشن کے لیے میدان سجے گا تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

اور اس ذمہ داری کو اپنا فرض سمجھ کر پورا کر رہے ہیں مفاد پرستوں نے تنظیم کا حلیہ بگاڑ دیا آج میرپور میں مسائل کی وجہ یہی ہیں اگر تاجر یکجان ہو جائیں تومسائل کو با آسانی لگام ڈالی جا سکتی ہے میرپور شہر کو سونے کی چڑیا سمجھ کر کوٹنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے صدر بار بر ایسوسی ایشن حاجی محمد رفیق رحمانی نے کہاکہ میرپور شہر کو منی لندن بنانے کیلئے عملی اقدمات کی ضرورت ہے اخباری بیان بازی سے کام نہیں چلے گا میرپور شہر کی تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت آزاد کشمیر بزنس مین کو تحفظ فراہم کر کے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے حاجی رفیق رحمانی نے کہا کہ میرپور شہر تجارتی مرکز بہتری کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات