حلقہ نیلم کے ایم ایل اے کی حلقے میں عدم دلچسپی اور ڈھنگ ٹپائو پالیسی کے نتیجہ میں محکمہ تعلیم ‘ جنگلات ، پولیس سول انتظامیہ اور عوام دست وگریبان ہیں‘ وزیراعظم متعلقہ وزیروں کو ہدایات دیکر معاملات سلجھائیں

سابق وزیرحکومت وصدر مسلم کانفرنس ڈسٹرکٹ نیلم مفتی منصورالرحمن کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ جون 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) سابق وزیرحکومت وصدر مسلم کانفرنس ڈسٹرکٹ نیلم مفتی منصورالرحمن نے کہاہے کہ حلقہ نیلم کے ایم ایل اے کی حلقے میں عدم دلچسپی اور ڈھنگ ٹپائو پالیسی کے نتیجہ میں محکمہ تعلیم ، جنگلات ، پولیس سول انتظامیہ اور عوام دست وگریبان ہیں، وزیراعظم متعلقہ وزیروں کو ہدایات دیکر معاملات سلجھائیں ، اگر اساتذہ نے عید الفطر حوالاتوں میں کی تو حالات مزید پیچیدہ ہوجائیں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اورتبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محکموں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حوالہ دیکر کہاکہ نیلم سے عوامی مینڈیٹ حا صل کرنے کے بعد حالات سے بے خبر رہنابڑا افسوسناک امر ہے۔ حکومت تعلیم اور محکمہ جنگلات کے درمیان ہونے والے واقع کی تحقیقات کے لیے کمیشن بناکر اسی کی بھرپور انکوائری کرائے ، مفتی منصورالرحمن نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر آٹھ مقام میں ہونے والے اس موقع پر مفصل رپورٹ طلب کرکے اصل صورتحال جاننے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے لڑائی جھگڑوں کی ہم کبھی حمایت نہیں کرینگے ۔ محکموں کاتشخص بحال ہوگا۔ تو عوام الناس کو بھی انصاف ملے گا۔