بجلی لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا ڈرامہ رچا کر شہریوں اور تاجر برادری کو رمضان المبارک میں بے وقوف بنایا گیا ‘بجلی کی لوڈشیڈنگ سحری وافطار کے اوقات کے علاوہ پورا دن جا رہی ہے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا ڈرامہ رچا کر شہریوں اور تاجر برادری کو رمضان المبارک میں بے وقوف بنایا گیا ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ سحری وافطار کے اوقات کے علاوہ پورا دن جا رہی ہے ۔عوام کو اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والوں کو مذاکرت کے نام پر روکا گیا اور دوبارہ بجلی کی غیر علانیہ پرانے طریقے سے جاری ہے ۔

ادارے ایسی رویات قائم نہ کریں جس کی وجہ سے آنے والا کل اُن کی مشکلات میں اضافہ کرے ۔روزے داروں کو شیڈول کے نام پر ڈارمہ رچا کر ۔اب مذاکرت نہیں فیصلے سڑکوں پر کریں گے ۔عیدالفطر کی آمد ہے ۔پورے رمضان المبارک کے ماہ میں طویل لوڈ شیڈنگ کے بعد اب عید الفطر کے موقع پر محکمہ برقیات اور واپڈا مسلسل لوڈ شیڈنگ کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ برقیات اب ہوش کے ناخن لے ۔

اب تاجر برادری اور شہری کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ بند نہ ہوئی تو تاجر برادری ،شہری اور دیگر ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر لوگوں کی مشترکہ کال پر ایک بار پھر میرپور شہر بند کریں گے اور منگلا کا رخ کریں گے ۔رمضان المبارک میں تاجر برادری اور شہریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے ذمہ دارن کا لوڈ شیڈانگ کے لیے شیڈول کا ڈرامہ باعث شرم ہے اب احتجاج کو کوئی طاقت روک نہیں سکے گی ۔