جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق مرکزی صدرطارق عزیز ملک کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق مرکزی صدرطارق عزیز ملک (ریٹائرڈ چیف انجینئر محکمہ برقیات) انتقال کرگئے طارق عزیز ملک این ایس ایف کے چوتھے مرکزی صدر تھے گزشتہ سال رمضان میں ایک سابق صدر سردار آفتاب اور اس سال رمضان میں این ایس ایف کراچی برانچ کے سابق صدر کرنل تصدق کے بعد طارق عزیز ملک کی موت آزادی پسندوں میں بڑا خلا کرگئی طارق عزیز ملک سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک کے بھانجے اور داماد بھی تھے انھوں نے مشکل دور میں خودمختار کشمیر کے نظریے کو فروغ دینے کے لئے تاریخی جدوجہد کی جے کے این ایس ایف کے سابق صدراور مرکزی چیئرمین جے کے ایل ایف محمد صغیر خان نے انکی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق عزیز ملک ایک معروف قوم پرست اور سچے ترقی پسند تھے انکی موت بڑے صدمے سے دوچار کر گئی انکی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا این ایس ایف کے موجودہ صدور کامران بیگ اسد حسین ابرار لطیف سابق صدور عظیم دت شوکت راجہ جاوید نثار میر خالد لیاقت حیات جاوید شریف خواجہ حسن شاہد اعظم کاشان مسعود طلحہ خان محمودبیگ انوار بیگ توصیف خالق اور ڈاکٹر محمد صغیر خان عادل خان اعجاز رحیم آصف اشرف کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں طارق عزیز ملک کو انکی گراں قدر خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا