لیلة القدر کو طاق راتوں میں تلاش کرنا چاہیے یہ ہزار راتوں سے افضل رات ہے‘اللہ تعالیٰ نے ہمیں خصوصی انعام و اکرام سے نوازا ہے‘ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے

جمعیت علماء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کی بات چیت

ہفتہ جون 16:11

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) جمعیت علماء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا لیلة القدر کو طاق راتوں میں تلاش کرنا چاہیے یہ ہزار راتوں سے افضل رات ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں خصوصی انعام و اکرام سے نوازا ہے۔ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے ۔اس کا تقدس اور احترام برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

آزاد کشمیر کے عظیم روحانی پیشواء حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رُکن الدین ؒ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کوراستہ دکھایا اور آج اُنکے دُنیا سے جانے کے بعد بھی لوگ اُنکے مزارسے فیوض و برکات حاصل کر رہے ہیںان خیالات کا اظہاراُنہوں نے جامعہ عثمانیہ غوثیہ رُکن الاسلام میں ملنے والے علماء کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا رمضان المبارک رحمتوں و برکتوں والا مہینہ ہے،اس مقدس ماہ میں دن رات عبادت کرنی چاہیے۔غریبوں کے کھانے پینے کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔تاکہ روزے کے اصل مفہوم کو سمجھاجائے، پیر شمیم نعمانی نے کہا کہ حضرت خواجہ پیر سائیں محمد رُکن الدینؒ کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں گئے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم تمام مسلمانوں کو نبی کریم ٴْ کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دین اسلام کے پھیلانے میں بزرگان دین ، صوفیائے کرام اور مشائخ عظام کی بڑی خدرمات ہیں ۔اللہ کے ان نیک بندوں نے تزکیہ نفس کا عملی مظاہرہ کیا اور حسن اخلاق سے لاکھوں لوگوں کو دائرہ اسلام میں لے آئے ۔اولیا ء کرام اور بزرگان دین کی تعلیمات شریعت اور طریقت کا درس دیتی ہے آج بھی ان بزرگان دین کے مزاروں پررشد وہدایت کا ہی فیض جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :