وادی نیلم کی سیاحت کی تباہی کی ذمہ دار حکومت ہے‘ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر سہولیات ختم کر دی گئی ہیں‘ شاہرائے نیلم پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے سیاحوں کو تنگ کیا جاتا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماہ راجہ کامدار علی خان کی بات چیت

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماہ راجہ کامدار علی خان نے کہا ہے کہ وادی نیلم کی سیاحت کی تباہی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر سہولیات ختم کر دی گئی ہیں۔ شاہرائے نیلم پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے سیاحوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ نیلم کی سیاحت کی فروغ کے بجائے حکومتی وزراء سیاحتی فروغ کے فندز کو اپنے علاقوں میں سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاکردگی جماعتی جمع خرچ تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

نیلم کے لوگوں نے کروڑون روپے جمع پونجی سیاحت کی صنعت میں لگا کر ڈبو دبیٹھے ہیں۔ دوسالوں میں نیلم کی سیاحت کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے 20 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ جس کا ذمہ دار سپیکر غلام قادر ہے۔ وزیر سیاحت نے دو سالوں میں ایک مرتبہ بھی نیلم کا دورہ نہیں کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے نیلم دشمنی پر حکومت کے خلاف فیصلہ کن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو رمضان کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ عید کے بعد ظالم حکومت کے خاتمہ کے لئے اور سپیکر کے استعفیٰ کے لئے ریاست گیر احتجاج کا آغاز نیلم ہی سے کیا جائے گا۔ بدیانت کرپٹ بدکردار جھوٹوں اور منافقون کی حکومت کو مزید ایک منٹ کے لئے بھی برادشت نہیں کیا جائے گا۔