Live Updates

لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی فندز کو حکومت سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کر رہی ہے‘ سردار قاضی محمد اسرائیل

ہفتہ 9 جون 2018 16:11

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماہ امیداور قانون ساز اسمبلی سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی فندز کو حکومت سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ زمین پر کسی جگہ اینٹ بھی نہیں لگی ہے۔ این جی اوز اور مقامی کمیونٹی کے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے کے چھوٹے پلون راستوں، فٹ پاتھون واٹر سپلائیوں کے منصوبہ جات کی پیمائش کر کے اے ڈی پی کی رقم ہڑپ کی جار ہی ہے۔

لوکل گورنمنٹ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ موضع دنجر میں پل کی مرمت کے نام پر پروجیکٹ لیڈر شرافت شیخ نے دو لاکھ روپے حکومت کے خزانے سے نکال لئے ہیں۔ موقع پر دس روپے کا کام بھی نہیں ہوا ہے۔ جبکہ جہلم ویلی کے رہائشی شخص اختر بخاری کو یونین کونسل دودھنیال کے ایک ترقیاتی سکیم کے نام پر سپیکر غلام قادر کے حکم پر دو لاکھ بیس ہزار روپے کی بوگس ادائیگی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پائپوں کی خریداری میں بھاری کرپشن کی جا رہی ہے۔ تین سے پانچ روپے فٹ قیمت کا پائپ کک بیک لے کر سرکاری خزانے سی32 روپے فٹ کی ادائیگی کی گئی ہے۔ جو پائپ واٹر سپلائیوں کے لئے جعل سازی دو نمبری سے خریدے گئے تھے وہ کمیٹیوا کے بجائے مسلم لیگ ن کے چمچوں کھڑچھوں کو دے دئیے گئے ہیں۔ جنھوں نے پائپ لگانے کے بجائے مکانوں کی چھتوں اور مویشیوں کے باڑوں میں چھپا رکھے ہیں۔

۔ بے دردی سے ریاستی اور حکومتی وسائل کو لوٹا جا رہا ہے۔ بد کردار بدیانت لوگ حکومت کی پشت پناہی کی وجہ سے چھینا چھپٹی میں مصروف ہیں۔ تحریک انصاف چیف سیکرٹری آزادکشمیر، چیئرمین احتساب بیورو سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرتے ہوئے چورون لٹیروں کے اوپر گرفت ڈالیں غریب عوام کے ٹیکس کی لوٹی ہوئی دولت کو ان کے پیٹوں کو کاٹ کر نکالا جائے کرپشن میں ساتھ دینے والے سرکاری ملازمین اور اہلکار بھی برابر کے مجرم ہیں۔ ان چوروں لٹیروں کا حشر بھیانک ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات