گل بخاری کے اغواء سے فوج کا کوئی تعلق نہیں،

اغواء کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہفتہ 9 جون 2018 16:21

گل بخاری کے اغواء سے فوج کا کوئی تعلق نہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ٹی وی میزبان گل بخاری کے مبینہ اغواء کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ہفتے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل بخاری کے اغواء سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چند روز قبل نامعلوم افراد نے گل بخاری کو لاہور میں کینٹ ایریا سے اس وقت اغواء کرلیا تھا جب وہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے دفتر کی گاڑی میں جارہی تھی۔

انہیں چند گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔ بعد میں انہوں نے ٹوئٹر پر گھر پہنچنے کی تصدیق کی تھی اور کسی پر بھی اپنے اغواء کا الزام نہیں لگایا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات ضروری ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور افسوس کے ساتھ اس طرح کے واقعات کے بارے میں کچھ لوگ غلط بغیر تحقیق کے غلط تاثر پھیلاتے ہیں۔