افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان امریکا کی مدد کرے،لیزا کرٹس

ہفتہ 9 جون 2018 16:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ڈپٹی اسسٹنٹ لیزا کرٹس کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان امریکا کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل میں جنوبی اوروسطی ایشیاء کی سینئرڈائریکٹرلیزا کرٹس نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کوآگے بڑھا رہا ہے، اس سلسلے میں امریکہ نے پاکستان سے مدد طلب کی ہے کہ وہ افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرائے۔

ڈپٹی اسسٹنٹ لیزا کرٹس نے کہا کہ پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، افغانستان کے متعدد علاقے حکومت کے کنٹرول میں نہیں وہاں مکمل طور پر طالبان کو کنٹرول حاصل ہے، افغان حکومت طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے کے لئے اب تک ناکام رہی ہے۔