فاروق ستار کے بغیر بھی پارٹی اچھی چل رہی ہے،عامر خان

ہفتہ 9 جون 2018 16:21

فاروق ستار کے بغیر بھی پارٹی اچھی چل رہی ہے،عامر خان
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار پارٹی میں آنا چاہیں تو آجائیں لیکن پارٹی ان کے بغیر بھی اچھی چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی میں آنا چاہیں تو آجائیں لیکن انہیں ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہوگا ،جبکہ پارٹی فاروق ستار کے بغیر بھی اچھی چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹکٹ جاری کرنے اور پارٹی رجسٹریشن کا اختیار کنوینر کے پاس نہیں رابطہ کمیٹی کے پاس ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، کسی کا گھر مرکز نہیں ہے۔