بنوں ،ْپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شیراعظم وزیر نے حلقہ پی کے 87 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کردائیے

ہفتہ 9 جون 2018 16:21

بنوں ،ْپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شیراعظم وزیر نے حلقہ ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شیراعظم وزیر نے حلقہ پی کے 87 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کردائیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی اور آزاد حیثیت سے دو الگ الگ فارم جمع کئے ان کے فرزند سابق ممبر صوبائی اسمبلی فخر اعظم ایڈووکیٹ ان کیساتھ کورنگ کنڈیڈیٹ ہوں گے الیکشن 2018کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چھٹے روز بھی جا ری رہا اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اُمیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر شیر اعظم وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ بنوں آ ئے کورٹ کے احاطے میں کارکنوں نے پاکستا ن پیپلز پارٹی اور شیر اعظم زندہ باد کے نعرے لگائے جہاں پر اُنہوں نے حلقہ پی کے 87 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے جبکہ دوسرا فارم آزاد حیثیت سے بھی جمع کرادیااس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل ڈومیل ناظم فدا محمد خان ، تحصیل کونسلر فداء اللہ خان ، ملک اصغر ٹھیکیدار ، ملک ثناء اللہ حاجی جبار خان ، ملک نوالی خان ، ملک خانزادہ سرکی خیل سمیت کثیر تعداد میں حامی موجود تھے شیر اعظم وزیر نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ یہی جوش و جذبہ رہا تو وہ دن دور نہیں کہ حلقہ پی کے 87پر کامیابی نصیب ہو گی ہم نے پہلے بھی کارکنوں کو ان کا حق ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آ ج روزہ ہو تے ہوئے بھی کارکنوں نے ایک بڑے جلوس کی شکل میں میں درجنوں مل دور سے بنوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پہنچا یاانشاء اللہ کارکن پر امیدرہیں کامیابی آپ کی ہو گی۔