بنوں ،ْ تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 9 جون 2018 16:23

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ کیساتھ ٹکرا گئی ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مامون اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ بنوں ڈی آ ئی روڈ تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ اسماعیل خانی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا جو فٹ پاتھ کیساتھ ٹکرا نے سے مامون جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہو گیا لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں پہنچا یا گیا جہاں زخمی کا علاج جاری ہے ۔