ٹنڈو محمد خان ،ْگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عبدالعزیز سولنگی اور اس کی اہلیہ جاں بحق

ہفتہ 9 جون 2018 16:23

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) ٹنڈو محمد خان روڈ پر پاندھی واہ نہر کے قریب نامعلوم گاڑی کی زور دار ٹکر لگنے کے باعث گائوں الھ ڈنو سولنگی کے رہائشی موٹرسائیکل سوار عبدالعزیز سولنگی اور اس کی اہلیہ مسمات فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے دونوں لاشوں کو سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔