باغ‘ ظفر ،شاہد پر ڈھلی کے رہائشی ملزمان کا اغوا کر کے قاتلانہ حملہ ‘شدید زدوکوب کر کے ناک کی ہڈی توڑ ڈالی

دماغ پر شدید چوٹوں کے ساتھ جسم کے نازک حصوں پر تشدد ‘ملزمان نے مار مار کر لہولہان کر دیا ‘زندگی اور موت کی کشمکش میں راولپنڈی کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا

ہفتہ 9 جون 2018 16:23

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) بھونٹ اسلام نگر کے رہائشی ظفر ،شاہد پر ڈھلی کے رہائشی ملزمان حمزہ اور چنگیز نے اغوا کر کے قاتلانہ حملہ کیا شدید زدوکوب کر کے ناک کی ہڈی توڑ ڈالی اور دماغ پر شدید چوٹوں کے ساتھ جسم کے نازک حصوں پر تشدد ان کو ملزمان نے مار مار کر لہولہان کر دیا جو اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں راوپنڈی ریفر کر دئیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دن دیہاڑے ملزمان ڈھلی کے رہائشی حمزہ،اور چنگیز نے دیگر ساتھیوں سمیت بھونٹ اسلام نگر کے رہائشی ظفر ولد گل محمد،شاہد ولد خورشید کو فون کر کے بلوایا کہ آپ سے موٹر سائیکل خریدنا ہے ازاں بعد جب ظفر آیا تو اس سے موٹر سائیکل لیا چیک کے بہانے تو بنی پساری کے مقام پر پہنچے تو پھر فون کیا کہ موٹر سائیکل بند ہو گیا ہے اس کو سٹارٹ کر کے دیں تو جب ظفر بنسی پساری میں پہنچا تو بغیر کوئی وجہ بتائے گاڑی میں بٹھا کر ویران جگہ پر لے گئے اور ان ملزمان نے جن کے پاس خنجر،پستول،چھری،اور ہنٹر موجود تھے سے تشدد کرنا شروع کردیا اور برہنہ کر کے جسم کے نازک حصوں سمیت سر اور پیٹھ پر تشدد کیا جس سے وہ انتہائی نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گے اس کے ساتھ جنید ولد جاوید ساکنہ بھونٹ جو ابھی تک اغوا کیا ہوا ہے جس کی کوئی ابھی تک اطلاع نہیں ہے مضروبان نے وقوع کی ابتدائی رپورٹ تھانہ پولیس باغ میں درج کروا دی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی ملزمان گرفتار نہیں کیا اس موقع پر صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے محمد شاہد،محمد جاوید اور محمد خورشید نے بتایا کہ یہ سب کارروائی بھونٹ کے رہائشی خواجہ مجید بٹ،حاجی منظور،خواجہ نثار،خواجہ شبیر،خواجہ ریاض،اور ایاز کی منصوبہ بندی پر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ملزمان انتہائی بااثر ہیں انہوں نے ویزر اعظم راجہ فاروق حیدر،چیف جسٹس،آئی جی پولیس،باغ انتظامیہ،ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دیں اور ہمیں جانی تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ ہم حیدری چوک میں خود سوزی کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری ان ملزمان اور باغ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔