محکمہ برقیات کا لائن مین سردار افضل بیگ دوران ڈیوٹی بجلی کا کرنٹ لگنے سے کھمبے سے گر کر شدید زخمی

ہفتہ 9 جون 2018 16:23

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) محکمہ برقیات کا لائن مین سردار افضل بیگ دوران ڈیوٹی بجلی کا کرنٹ لگنے سے کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہوگیا مزکورہ اہلکار قادرآباد کے مقام پر بجلی کی ترسیل بھال کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اس شدید زخمی حالت میں پمز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا دایاں بازو کاٹ دیا اور یہ ساری زندگی کے لیے ایک بازو سے معزور ہوگیا ہے عوام علاقہ قادرآباد نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور افضل بیگ کے علاج معالجہ کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں اور اس کی بھرپور مالی معاونت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :