بلدیہ عظمیٰ عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے ‘شہرکی صفائی ستھرائی،شہرکے اندرغلط پارکنگ کی روک تھام،ناجائزتجاوزات سمیت دیگراہم اقدامات کررہے ہیں

چیف آفیسربلدیہ کوٹلی ملک محمدنواز کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 9 جون 2018 16:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) چیف آفیسربلدیہ کوٹلی ملک محمدنوازنے کہاہے کہ بلدیہ عظمیٰ عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے شہرکی صفائی ستھرائی،شہرکے اندرغلط پارکنگ کی روک تھام،ناجائزتجاوزات سمیت دیگراہم اقدامات کررہے ہیںشہریوںکوریلیف دینے کے لیے بلدیہ عظمیٰ اپنے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے سینٹری ورکرزصبح وشام شہرکی صفائی ستھرائی احسن اندازسے کررہے ہیںعیدکے دنوںمیںبھی بلدیہ کے سینٹری ورکرز اپنی اپنی ڈیوٹیاںسرانجام دیںگے انشاء اللہ تعالیٰ کوٹلی سٹی کوماڈل سٹی بنائیںگے کوٹلی سٹی کے اندرسٹریٹ لائٹس لگانے سمیت دیگرضروری اقدامات بھی اٹھاجارہے ہیںان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزکوٹلی سٹی کے دورہ کے دوران سینٹری ورکرزکی طرف سے کیے جانے والے کام کی چیکنگ،ناجائزتجاوزات کے خاتمہ اورشہربھرکی صفائی ستھرائی چیک کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیربلدیات راجہ محمدنصیرخان کی خصوصی ہدائت کے مطابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدودیگربلدیہ کے آفیسران واہلکاران اپنی اپنی ذمہ داریاںاحسن اندازسے نبھارہے ہیںاس وقت کوٹلی شہرمیںسب سے بڑامسئلہ پانی کاہے جس کوبلدیہ عظمیٰ احسن اندازسے نبھارہی ہے اورکوٹلی سٹی کی مختلف وارڈزمیںمیونسپل کارپوریشن کے ٹینکرزسے دن رات پانی کی فراہمی جاری ہے بلیاہ محلہ،جامع محلہ،شاہی محلہ،چغتائی محلہ،لاری اڈہ،بائی پاس روڈ،منڈی،مندرمحلہ سمیت شہرکے دیگرعلاقوںمیںمیونسپل کارپوریشن نے ٹینکرکے ذریعے پانی کی فراہم کیاجارہاہے ۔

مختلف مساجدمیںنمازیوںکی سہولت کے لیے بھی مساجدکی ٹینکیوںمیںبھی پانی فراہم کیاجارہاہے۔چیف آفیسرملک محمدنوازنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیرعوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوران کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہی ہے بجلی،پانی،صحت،تعلیم سمیت دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کوممکن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :