باغ ‘یوم القدس کے موقع پر انجمن جعفریہ کے زیراہتمام جلوس کا انعقاد

جلوس کا آغاز مرکزی جامع مسجد اثنا عشری سے ہوا ‘شرکاء جلوس اسرائیل امریکہ اور بھارت کیخلاف نعرہ بازی

ہفتہ جون 16:23

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) باغ میں یوم القدس کے موقع پر انجمن جعفریہ کے زیراہتمام صدر انجمن جعفریہ ضلع باغ خواجہ بشیر حسین جعفری نے کی جلوس مرکزی جامع مسجد اثنا عشری سے آغاز ہوا شرکاء جلوس اسرائیل امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے حیدری چوک پہنچے جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ اور مظلوم فلسطینوں پر مظالم کی بھرپور مذمت کی گئی مقررین نے عالم اسلام اور اقوام متحدہ کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ریلی سے علامہ محمد اقبال ساجدی،خواجہ بشیر احمد،قیصر عباس بانڈے،سید ساجد حسین کاظمی،سیدا امداد شاہ،اور خواجہ اعجاز شہاب نے خطاب کیامظارے میں ایک قرارداد کے زریعے مسلم ممالک کے خلاف امریکہ اسرائیل اور بھارت کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔