بھارت کشمیر میں ظلم وستم بند کرے ‘امریکہ کے صدر ٹرمپ پوری دنیا کے مسلمانوں کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ‘مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو چائیے کہ وہ آپس میں اتحاد واتفاق کے زریعے یہودیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں

مسلم لیگ جنرل حیات گروپ کے صدر سردار سجاول خان کی بات چیت

ہفتہ 9 جون 2018 16:23

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) مسلم لیگ جنرل حیات گروپ کے صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ظلم وستم بند کرے اور امریکہ کے صدر ٹرمپ پوری دنیا کے مسلمانوں کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو چائیے کہ وہ آپس میں اتحاد واتفاق کے زریعے یہودیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کو چائیے کہ وہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں تاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق رائے شماری کا حق مل سکے اور کشمیری عوام اپنی مرضی کا فیصلہ کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار سجاول نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر نے اپنے دور حکومت میں وہ کام کیے جو سابقہ ساٹھ سالوں میں نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ جنرل حیات خان نے اپنے دور حکومت میں پورے آزاد کشمیر تعمیروترقی کی جس کی مثال نہیں ملتی لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر ان کی دہلیز پر مسائل حل کیے جس کو آج بھی مخالفین یاد کرتے ہیں۔