کیپٹن (ر) محمد سرفراز خان ایک اچھے سیاستدان کے سا تھ سا تھ ایک عظیم انسا ن تھے‘وہ کارکنوں کے لیے ایک درس گاہ کی سی حیثیت رکھتے تھے مرحوم آزاد کشمیر کی سیاست کے اندر نمایاں مقام رکھتے تھے

سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزادکشمیر خالد محمود خالق کی بات چیت

ہفتہ جون 16:25

بریڈ فورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزادکشمیر خالد محمود خالق نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) محمد سرفراز خان ایک اچھے سیاستدان کے سا تھ سا تھ ایک عظیم انسا ن تھے۔وہ کارکنوں کے لیے ایک درس گاہ کی سی حیثیت رکھتے تھے مرحوم آزاد کشمیر کی سیاست کے اندر نمایاں مقام رکھتے تھے۔ مرحوم کی ساری زندگی انسانیت کی خدمت اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد میں گزری ہے۔

انکی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں سیاست میں رواداری اور اصولوں کے قائل تھے۔ حق بات پر ڈٹ جانا ان کا شیوہ تھا۔کیپٹن سرفراز خان نے حلقہ انتخاب کے اندر اعوام کی بہت خدمت کی برطانیہ کے اندر مسلم کمیو نٹی اور کشمیریوں کو ایک شناخت دیکیپٹن سرفراز خان کے برطانیہ کے اندر بڑے بڑے جلسے آج بھی بہت مشہور ہیں لوگ مرحوم کی اچھی باتیں اور عادتیں آج بھی تارکین وطن یاد کرتے ہیں کیپٹن سرفراز احمد خان مرحوم کشمیر کے اندر ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد سرفراز خان ہمیشہ کارکنوں کے حقوق کی جنگ لڑی۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے کارکن ان کو اسی عزت و احترام سے یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ۲ چکسواری ،اسلام گڑھ سے ہمیشہ سیاسی مقابلہ کیپٹن (ر) محمد سرفراز اور چودھری عبدالمجید کے درمیان ہو تا تھا۔مگر ہم آج تک کبھی ان دونو ں سیا ست دانو ں نے کا رکنو ں کے درمیان تصا دم نہیں ہو نے دیا۔

ان کی برسی پر عہد کرتے ہیں کہ ان کی جلائی ہوئی شمع روشن رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہا ر ا نہوں نے کیپٹن (ر) محمد سرفراز خان کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد سرفراز خان مرحوم غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے مسیحا کا درجہ رکھتے تھے۔ حلقہ نمبر دو کے اندر جتنے ترقیاتی کام انہوں نے کروائے ان کے بعد کوئی بھی نہیں کروا سکا۔ ان کی کمی صدیوں بعد بھی پوری نہیں ہوسکتی۔ وہ ایک بااصول، سچے اور کھرے انسان تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کی۔ جس کام کے لیے اٹھ کھڑے ہوجاتے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں اس سے متزلزل نہیں کرسکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :