Live Updates

عمران خان کا انتخابات سے قبل عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ

آئندہ دو تین روز میں اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں گی ‘ذرائع

ہفتہ 9 جون 2018 16:25

عمران خان کا انتخابات سے قبل عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات سے قبل عمرے کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے، انکی اہلیہ بھی ہمراہ ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات