ْسپریم کورٹ کی جانب سے54ارب کے قرضے معاف کرانیوالوں کامحاسبہ خوش آئند ہے‘میاں مقصود احمد
ہفتہ 9 جون 2018 16:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان کرپشن اور کرپٹ عناصر نے پہنچایا ہے۔سابق حکمرانوں کی عاقبت نااندیش معاشی پالیسیوں کاخمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ملک کی40فیصد آبادی یومیہ ایک ڈالر کمانے پر مجبور ہے۔سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتاچلا جارہا ہے جوکہ تشویش ناک امر ہے۔
مسلم لیگ(ن)نے پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کے جودعوے اور وعدے قوم سے کیے تھے وہ سب کے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔22کروڑ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی زبوں حالی کے باعث مہنگائی نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق حکمرانوں نے ڈنگ ٹپائوپالیسیوں کے سواکچھ نہیں کیا۔ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ حکمران شاہانہ اندازحکمرانی چھوڑ کر حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کریں۔میاں مقصوداحمد نے مزید کہاکہ پاکستان وسائل کی دولت سے مالا مال ملک ہے۔اللہ تعالیٰ نے معدنیات سے لے کر بہترین جغرافیائی حدودتک سے نوازاہے مگرالمیہ صرف محب وطن قیادت کے فقدان کاہے۔ملک وقوم کوایماندارقیادت میسر آجائے تو پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرسکتاہے۔پاکستان باصلاحیت افراد کاملک ہے جس کی60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ان کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہوئے انہیں ملک وقوم کی تعمیر وترقی کے لیے بروئے کارلانا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.