ْسپریم کورٹ نے ہمیں اطمینان دلایا ہے کہ وہ ایک متنازع منصوبہ نہیں بنانے دیں گے ،تاج حیدر

ہفتہ 9 جون 2018 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں اطمینان دلایا ہے کہ وہ ایک متنازع منصوبہ نہیں بنانے دیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تاج حیدر نے کہا کہ چیف جسٹس نے پوچھا کہ پانی کی کمی کو کیسے پورا کر سکتے ہیں اس کے لیے کیا حل ہو سکتا ہے، جس پر میں نے عدالت کو بتایا کے کھارے پانی کو میٹھا کیا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے ہمیں اطمینان دلایا ہے کہ وہ ایک متنازعہ منصوبہ نہیں بنانے دینگے۔کالا باغ ڈیم کے حوالے سے چیف جسٹس نے کہا کہ ایک سیمینار کرایا جائے جس میں پانی کے ماہرین کو بلایا جائے ان سے پانی کی کمی کا حل پر بات چیت کی جائے۔انہوںنے کہاکہ پانی کی کمی تو پوری کی جاسکتی ہے لیکن میٹھا پانی سمندر میں نہ جانے کی وجہ سے ہمارے 23 لاکھ ایکڑ زمین بنجر ہو رہی ہے اس کے حل کے لیے کچھ کرنا چاہیئے