میڈیکل کالجز میں مہنگے فیس لینے اور معیاری میڈیکل تعلیم کا معاملہ ،

عدالت نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

ہفتہ 9 جون 2018 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) میڈیکل کالجز میں مہنگے فیس لینے اور معیاری میڈیکل تعلیم کا معاملہ ، عدالت نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پرائیوٹ میڈیکل کالجز میں زیادہ فیس لینے اور معیاری میڈیکل تعلیم کے معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے متعلق تفصیلات طلب کر لیں،عدالت نے جناح یونیورسٹی میں قائم بیسک میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ کے طلبا کو امتحان دینے کی اجازت دے ،اساتذہ کا کہنا تھا کہ بیسک میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں ایم فل اور پوسٹ گریجویشن کے امتحانات لئے جاتے،اس ادارے کا کراچی یونیورسٹی سے الحاق ہے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کراچی یونیورسٹی کی ڈگری ماننے سے انکار کر دیا ہے، پی ایم ڈی سی نے کراچی یونیورسٹی کو الحاق ختم کرنے کا حکم دیا ہے،اس سے طلبا کی مستقبل خراب ہو جائے گا، پی ایم ڈی سی نمائندے کے مطابق کراچی یونیورسٹی میڈیکل نہیں جنرل یونیورسٹی ہے، کوئی بھی یونیورسٹی میڈیکل کی ڈگری تب جاری کر سکتی ہے جب ان کا اپنا میڈیکل اور ڈینٹل کالج ہو،بیسک انسٹیوٹ کو میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کا کہا ہوا لیکن اس پر کوئی کام نہیں کیا،عدالت نے کراچی یونیورسٹی کو جاری پی ایم ڈی کا نوٹس معطل کر دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پی ایم ڈی سی اپنا کام جاری رکھے، یہ وہ پی ایم ڈی سی نہیں جسے ڈاکٹر عاصم نہیں چلارہا تھا، میڈیکل کالجز کی جانب سے اضافی فیس حاصل کرنے کے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ، ایف آئی اے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز فیس وصولی کی رسید جاری نہیں کرتے، اب تک 98 کروڑ روپے طلبا کو واپس کرائے ہیں، عدالت نے ایف آئی اے کو کام جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی