جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع لاہور کے زیراہتمام آج افطارڈنر کااہتمام کیاجائیگا

ہفتہ 9 جون 2018 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع لاہور کے زیراہتمام25رمضان المبارک 10جون کو لاہور میں مقیم باشندگان جموں کوکشمیر کے اعزاز میں دفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ لاہور میں افطارڈنر کااہتمام کیاجائے گا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد محمود خان امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ہوں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ اعجازاحمد کیانی امیر جماعت اسلامی لاہور پروگرام کی صدارت کریں گے۔افطار ڈنر کی تقریب میں قیصر شریف مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان،ذکراللہ مجاہد صدر متحدہ مجلس عمل لاہور اورناصرڈاروزیر ٹرانسپورٹ حکومت آزادجموں وکشمیر مہمانان خصوصی ہوں گے۔