مقبوضہ کشمیر، بھارتی جارحیت جاری،آزادی کے متوالوں اور غاصب بھارتی فوج مابین جھڑپ،مزید3 متوالے شہید

ہفتہ جون 16:46

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی، مقبوضہ کشمیر کے آزادی کے متوالوں اور غاصب بھارتی فوج مابین جھڑپ میںمزید3کشمیری جوان شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ماچھل سیکٹرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 3 آزادی کے متوالے شہید ہوگئے، سرچ آپریشن کے دوران مزید3 متوالوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔ اس سے قبلبھارتیفورسز نے ضلع کپواڑہ میں 3 آزادی کے متوالوں کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا۔