عراق،ترکمان محلوں میں اوپر تلے بم دھماکے،

2افراد ہلاک، 19زخمی ،6کی حالت تشویشناک

ہفتہ جون 16:46

کرکوک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) عراقی شہر کرکوک میں ترکمان محلوں میں اوپر تلے بم دھماکوں میں 2افراد ہلاک جب کہ 19افراد زخمی ہو گئے،6زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر کرکوک میں ترکمان محلوں میں اوپر تلے پیش آنے والے دھماکوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع کے مطابق کرکوک شہر کے مرکزی علاقے میں دو مختلف کیفیڑیا پر بم حملے کیے گئے۔پہلا دھماکہ کرکوک کی شاہراہ القدس پر ہوا، جس سے دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔دوسرا دھماکہ شاہراہ بغداد پر پیش آیا جبکہ کرکوک کے موسالہ محلے میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے، اس دوران 19 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :