امریکہ، بکتر بند گاڑی چرا کر بھاگنے والا فوجی گرفتار

جوشووا فلپ 2گھنٹے تک بکتر بند گاڑی سڑکوں پر دوڑا کر پولیس کو تگنی کا ناچ نچاتا رہا

ہفتہ 9 جون 2018 16:46

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) امریکہ میں بکتر بند گاڑی چرا کر بھاگنے والے ایک فوجی کو گرفتار کر لیا گیا، جوشووا فلپ 2گھنٹے تک بکتر بند گاڑی سڑکوں پر دوڑا کر پولیس کو تگنی کا ناچ نچاتا رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست ورجینیا میں فورڈ پکیٹ نیشنل گارڈ بیس سے بکتر بند گاڑی چرا کر بھاگنے والے فوجی کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ بکتر بند گاڑی 2گھنٹے تک سڑکوں پر چلاتا رہا جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔پولیس نے بڑی تگ ودو کے بعد اس پر قابو پایا۔فوجی بکتر بند گاڑی کو سڑکوں پر بھگانے کے بعد ریاستی دارالحکومت رچمنڈ میں ٹاون ہال کے سامنے آ کر رک گیا تھا۔وہاں پولیس نے اس کا گھیراو کر لیا اور اس کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق وہ نشے کی حالت میں تھا او ر گرفتاری کے بعد اس کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ورجینیا نیشنل گارڈ نے ایک بیان میں ملزم کا نام جوشوا فلپ یابٹ بتایا ہے۔

متعلقہ عنوان :