نیٹو ممالک امریکا اور جرمنی میں دو نئی کمانڈزقائم کریں گے

نئی مشترکہ کمانڈ فورس کی بیس نارفولک امریکا اور الم جرمنی میں ہوں گی، سیکرٹری جنرل نیٹو

ہفتہ 9 جون 2018 16:46

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک امریکا اور جرمنی میں دو نئی کمانڈزقائم کریںگے، نئی مشترکہ کمانڈ فورس کی بیس نارفولک امریکا اور الم جرمنی میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک کے وزرا دفاع نے امریکا اور جرمنی میں دو نئی کمانڈزقائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارتی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے جینزسٹولٹن برگ نے اعلان کیا بحر قیانوس کے لئے نئی مشترکہ کمانڈ فورس کی بیس نارفولک امریکا اور الم جرمنی میں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وزرا نیٹو کمانڈ کے ڈھانچے کے مطابق 1200 سے زائد اہلکاروں کے ذریعے نئی کمانڈ ز کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے متفق ہیں۔

متعلقہ عنوان :