بھارت، نریندر مودی کے قتل کی سازش بے نقاب، گرفتار 5ملزمان نامعلوم مقام پر منتقل

مودی کو راجیو گاندھی کی طرح قتل کا منصوبہ بنایا، مودی کے قتل پر 8کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا،ملزمان

ہفتہ 9 جون 2018 16:46

بھارت، نریندر مودی کے قتل کی سازش بے نقاب، گرفتار 5ملزمان نامعلوم مقام ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل کی سازش بے نقاب ہو گئی، پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، ملزمان نے مودی کو سابق وزیر اعظم " راجیو گاندھی " کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایاتھا،مودی کا پورے ملک میں بڑھتا ہوا دائرہ کا ر ان کی پارٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے،مودی کو قتل کرنے کے لئے 8کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی۔پولیس نے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نریندرا مودی کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی۔پولیس نے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سازش کے تحت ملزمان نے مودی کو سابق وزیر اعظم " راجیو گاندھی " کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مودی کے قتل کی سازش کا پتا ایک " مبینہ خط " کے ذریعہ لگایا جس میں نریندر مودی کو سابق ہندوستانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا . پکڑے گئے خط کے مطابق ملزمان نے قتل کی پلاننگ اور وجہ قتل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا پورے ملک میں بڑھتا ہوا دائرہ کا ر ان کی پارٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے ،نریندرا مودی اپنی مقبولیت کی وجہ سے ہندوستان کی 15ریاستوں میں اپنی پارٹی کی حکومت بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں ،ایسے میں ہمیں بھارتی وزیر اعظم کے خاتنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے ،ہم سوچ رہے ہیں کہ راجیو گاندھی کی طرح مودی کے قتل کی پلاننگ ترتیب دی جائے تاکہ مودی کا قتل بھی خودکشی اور حادثہ ہی لگے ،اس لئے ایک اور " راجیو گاندھی قتل " کا یہ مناسب موقع ہے اور مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مودی کے قافلے کو کسی بھی " روڈ شو " کے درمیان نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔

بھارتی سیکیورٹی اداروں کے مطابق ملزمان نے نریندرمودی کے قتل کے لئے اسلحہ و گولہ بارود خریدنے اور مکمل منصوبہ بندی کے لئے 8کروڑ روپے کے اخراجات کابھی خط میں ذکر کیا ہے ۔ سیکیورٹی اداروں نے پونہ کے قریب کورے گاوں کے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔