قائمہ کمیٹی دفاع نے جہانگیرصدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پر وزرت خارجہ سے تفصیلات طلب کر لیں

وزارت خارجہ کے حکام19جون کو اس حوالے سے کمیٹی ارکان کو تفصیلی بریفنگ دیں گے

ہفتہ جون 16:53

قائمہ کمیٹی دفاع نے جہانگیرصدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے جہانگیر علی صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پر وزرت خارجہ سے تفصیلات طلب کر لیں، وزارت خارجہ کے حکام19جون کو اس حوالے سے کمیٹی ارکان کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے جہانگیر علی صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی اور اس تعیناتی کے مستقبل میں پاکستان امریکہ تعلقات پر اثرات پر وزرت خارجہ سے تفصیلات طلب کر لیں۔

19جون کو ہونے والے اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام اس حوالے سے کمیٹی ارکان کو تٖفصیلی بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جہانگیر علی صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور ان کے خلاف نیب میں مقدمات بھی چل رہے ہیں

متعلقہ عنوان :