پاکستان یورپ کے ساتھ چین کے تعاون میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے،ماہرین

پاکستان کی وسیع تر صلاحیت میں زبردست توجہ مبذول کررکھی ہے،چینی میڈیا

ہفتہ 9 جون 2018 16:53

پاکستان یورپ کے ساتھ چین کے تعاون میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے،ماہرین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) توقع ہے کہ پاکستان بیلٹ وروڈ منصوبے کے رابطہ منصوبے ذریعے یورپ کے ساتھ چین کے تعاون کے لیے عملی پل بن جائے گا یہ بات ہفتے کو یہاں میڈیا میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔پاکستان کی وسیع تر صلاحیت میں زبردست توجہ مبذول کی ہے۔ پاکستان مختصر فاصلے کے ساتھ یورپ کے ساتھ چین کو ملانے والا اہم بحری راستہ فراہم کرتا ہے۔

یورپی یونین مشرق وسطیٰ خاص طور پر ایسے اسلامی ممالک میں جو کہ سماجی بے چینی سے نمٹ رہے ہیں۔ سٹریٹیجک پارٹنرز پر زبردست توجہ دے رہا ہے۔ماہرین کے حوالے سے چین کے اہم میڈیا نیٹ ورک گلوبل ٹائمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا اگرچہ یہ مشرقی وسطیٰ میں نہیں ہے تاہم اس کے باوجود وہ مشرق وسطیٰ کے امور میں بعض اوقات اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور سویت یونین کی بعض سابق ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری میں ایک پرکشش ملک ہے۔ یورپی کمپنیوں کی کافی عرصے سے علاقے پر نظر لگیں ہوئیں ہیں اگر چین اور یورپ پاکستان میں قریبی تعاون کے بارے میں کام کرسکتے ہیںتو علاقائی سیاسی استحکام کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے لیے زبردست اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین ان دنوں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے چین میں ہیں توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سہ فریقی تعاون جیسے اقتصادی امور کے بارے میں وسیع تر اتفاق رائے طے پا سکتا ہے۔