صدر مملکت ممنون حسین کا ممتاز سیاست دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار تعزیت

رسول بخش پلیجو باکردار، نظریاتی اور بلند حوصلہ سیاست دان تھے ،بحالی جمہوریت کیلئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، بیان

ہفتہ جون 17:16

صدر مملکت ممنون حسین کا ممتاز سیاست دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر ..
چنگ ڈاو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز سیاست دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول بخش پلیجو باکردار، نظریاتی اور بلند حوصلہ سیاست دان تھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے رسول بخش پلیجو کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ رسول بخش پلیجو باکردار، نظریاتی اور بلند حوصلہ سیاست دان تھے جبکہ بحالی جمہوریت کیلئے پلیجو کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔