ْپروفیسر شکیل اوج قتل کیس ،ملزم احتشام کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ہفتہ 9 جون 2018 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت، پروفیسر شکیل اوج قتل کیس میں مفرور ملزم احتشام نے خود کو عدالت میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم احتشام کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی عدالت نے کیس کے پراسکیوٹر کو نوٹس جاری کردئیے، عدالت نے کیس کے تفیشی افسر کو بھی نوٹس جاری کردئیے اور ملزم احتشام کو تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کا حکم دیاعدالت نے ملزم کو تفتیشی افسر کے رو برو اپنا بیان قلم بند کرانیکا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سات جولائی تک ملتوی کردی پروفیسر شکیل اوج قتل کیس میں ایک ملزم منصور پہلے ہی عدم شواہد کی بنا پر رہا ہوچکا ہے

متعلقہ عنوان :