جیکب آباد :سرجن محمد علی انصاری کے تبادلے کیخلاف بیدار کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 جون 2018 17:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) سرجن محمد علی انصاری کے تبادلے کے خلاف بیدار کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادبیدارکمیٹی کی جانب سے سول اسپتال جیکب آبادکے سرجن محمد علی انصاری کے شکارپور تبادلے کے خلاف جیکب آباد بیدار کمیٹی کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ عابد سندھی،عزیزسیال اورعابد لاشاری کی قیادت میں نکالاگیا جس میں عام انسان تحریک کے رزاق برڑو،جسقم ،جساف کے دستگیر شاہ اوردیگر نے شرکت کی مظاہرین نے شہرکے راستوں پر مارچ کیا اورنعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سول اسپتال جیکب آبادسے ماہر ڈاکٹر زکاتبادلہ کرکے اسپتال کو ویران کیاجارہاہے جو جیکب آبادکے شہریوں سے زیادتی ہے سول اسپتال میں امراض قلب کاڈاکٹر بھی موجود نہیں مریضوں کو دواتک نہیں دی جاتی سرجن ڈاکٹر محمد علی انصاری کا تبادلہ روکا جائے بصورت دیگر ڈی ایچ او آفس کے سامنے دھرنادیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :