Live Updates

جیکب آبادکے صوبائی حلقے پر پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری پی پی امیدواروں کا فیصلہ نہ کرسکی

ہفتہ 9 جون 2018 17:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) جیکب آبادکے صوبائی حلقے پر پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری پی پی امیدواروں کا فیصلہ نہ کرسکی سابق نگراں وزیراعظم نے جلوس کی صورت میں آراو آفس پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرایاتفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیںگرمی کے باوجود انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیکب آبادکے دوصوبائی حلقوں پی ایس ون جیکب آبادپر محمد اسلم ابڑو،پی ایس تھری گڑھی خیرو پر سردار سخی عبدالرزاق کھوسو کو ٹکٹ جاری کردی گئی ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اب تک اپنے امیدواروں کااعلان نہیں کرسکی ہے ذرائع کے مطابق پرانے چہروں کو ٹکٹ دی جائے یا نئے امیدواروں کو پی پی اس حوالے سے تذبذب کا شکارہے امکان یہ ظاہر کیاجارہاہے کہ سابقہ امیدواروں کو ہی ٹکٹ دی جائے گی پی ٹی آئی کی جانب سے جیکب آبادکے صوبائی حلقے پر اسلم ابڑوکو ٹکٹ جاری ہونے کے بعد میر راجہ خان جکھرانی اور بیرسٹرعمرسومرو بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی کو درخواست دی تھی جبکہ مذکورہ امیدواروں نے جیکب آباد کے قومی اورصوبائی حلقے کے نامزدگی فارم رٹرننگ آفیسرسے وصول کیے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ میرراجہ خان جکھرانی اوربیرسٹر عمرسومروپارٹی کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں یا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے یہ چند روزمیں واضح ہوجائے گادوسری جانب سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرونے بڑے جلوس کی صورت میں رٹرننگ آفس پہنچ کر اپنا نامزدگی فارم جمع کرایا اس موقع پر میر طاہر خان کھوسو، اسلم ابڑواور پی ٹی آئی کارکنان سمیت برادری کے لوگوں ،حامیوں اورشہریوں کی بڑی تعداد موجودتھی جبکہ اسلم ابڑونے جیکب آباد کے صوبائی حلقہ پی ایس ون پر نامزدگی فارم جمع کرایا اور پی ایس تھری گڑھی خیرو کے صوبائی حلقے پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار سردارسخی عبدالرزاق خان کھوسونے جلوس کی صورت میں آراوآفس جاکر اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر مولابخش سومرونے بتایاکہ محمد میاں سومرو تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے چندروزمیں وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کریںگے اور جلد ہی رٹرننگ آفیسر کو پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی ٹکٹ جمع کرائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات