جیکب آباد :پراانی دشمنی پر حملہ 2افراد زخمی، ایک راستے میں دم توڑگیا

ہفتہ 9 جون 2018 17:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پرانی دشمنی پر حملہ دوافراد زخمی ایک راستے میں دم توڑگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ تاجودیرومیں قصبہ سجاد علی سومرومیں مسلح افراد نے پرانی دشمنی پر بیٹھک پر حملہ کرکے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوافراد اسلم کٹوہر اور احسان کٹوہر شدید زخمی ہوگئے حملہ آور فائرنگ کے باآسانی فرار ہوگئے پولیس اطلاع کے باوجود بھی تاخیرسے پہنچی زخمیوںکو اسپتال لے جایاجارہاتھا کہ راستے میں ایک زخمی احسان کٹوہر نے دم توڑدیا واقع کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے تاحال واقع کامقدمہ درج نہ ہوسکاتھا۔