کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے حملے میں 13افراد ہلاک

حملہ کیمرون میں واقع ڈوگابا نامی گاوں میں کیا گیا، جسے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا

ہفتہ جون 17:19

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے مشتبہ جنگجووں کے ایک حملے میں 13افراد مارے گئے۔ حملہ کیمرون میں واقع ڈوگابا نامی گاوں میں کیا گیا، جسے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ حملہ کیمرون میں واقع ڈوگابا نامی گاوں میں کیا گیا، جسے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا، ہلاک شدگان میں 6حملہ آور بھی شامل ہیں۔نائجیریا میں فعال یہ شدت پسند گروہ ماضی میں بھی کیمرون میں کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ 2009ء سے اب تک اس تنظیم کے حملوں کے باعث 20ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :