Live Updates

عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئےکل سعودی عرب جائیں گے

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی ان کےہمراہ ہوں گی،عمران خان عیدالفطر پاکستان میں ہی منائیں گے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 جون 2018 17:10

عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئےکل سعودی عرب جائیں گے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے کل سعودی عرب جائیں گے،ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی منظم ہونے اور آئندہ انتخابات جیتنے کی امید پیدا ہونے پر عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل اپنی ہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔

عمران خان سعودی عرب میں تین روز تک قیام کریں گے اور عیدالفطر اپنے عزیزواقارب کے ساتھ پاکستان میں ہی منائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عیدالفطر کے بعد بھرپور انداز میں انتخابی مہم شروع کردیں گے عمران خان انتخابی مہم کے حوالے سے عوامی جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ 8دنوں سے پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے جہاں پر عمران خان نے انتخابی میدان میں اتارنے کیلئے پارٹی امیدواروں کے ٹکٹس کو حتمی شکل دی۔

جبکہ متعدد پارٹی رہنماؤں کو ٹکٹس جاری بھی کیے جاچکے ہیں۔ تاہم ابھی بہت سے امیدوار ایسے ہیں جو کہ پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹس کی تقسیم کو غیرمنصفانہ قرار دے رہے ہیں۔ان میں بعض امیدواروں نے آزاد حیثیت میں بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید بھی سعودی عرب میں تین روز قیام کریں گے اور عید پاکستان میں ہی کریں گے۔اسی طرح مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بھی اپنے فیملی کے ہمراہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہرسال سعودی عرب میں ہی گزارتے ہیں۔تاہم اس بارنوازشریف ابھی پاکستان میں ہی موجود ہیں اور سعودی عرب نہیں گئے۔بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی نیب عدالت میں پیشیوں کے باعث سعودی عرب نہیں جاسکے۔تاہم نوازشریف عیدالفطر پنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز جو کہ لندن میں زیرعلاج ہیں ان کے ہمراہ منانے کا امکان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات