Live Updates

سابق صدر نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

پرویز مشرف کے مدمقابل فاروق ستار،پی ٹی آئی کے عارف علوی،پی ایس پی کے مصطفی کمال اورمتحدہ مجلس عمل کے حافظ نعیم الرحمان ہونگے

ہفتہ 9 جون 2018 17:29

سابق صدر نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) سابق صدر پرویز مشرف نے این اے 247 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے،نامزدگی فارم سابق صدر کے وکیل نے حاصل کئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی کے حلقے این اے 247 سے بھی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورسابق صدر کے وکیل نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے فاروق ستار،پی ٹی آئی کے عارف علوی،پی ایس پی کے مصطفی کمال اورمتحدہ مجلس عمل کے حافظ نعیم الرحمان ہونگے،پرویز مشرف کے نمائندہ کے مطابق کاغذات دستخط کرانے کیلئے دبئی روانہ کئے جاچکے ہیں۔

سول سوسائٹی کے ورکر جبران ناصر نے بھی این ای247 اور پی ایس 111 سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی کراچی کے حلقے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات