9ویں شہیدپاکستان کانفرنس (کل )جامعہ نعیمیہ میں ہوگی

علماء کرام و مشائخ عظام، ادبی شخصیات اورسیاسی وسماجی رہنما اظہار خیال فرمائیں گے ْ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدؒ 12 جون 2009 کوجامعہ نعیمیہ میں ایک خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے

ہفتہ 9 جون 2018 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدؒ کی دینی ،ملی وقومی خدمات جلیلہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 9ویں شہیدپاکستان کانفرنس کل (اتوار ) جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگی ۔جس میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی ،ڈاکٹرحسیب قادری ،پروفیسر ظفراقبال نعیمی،مفتی انتخاب احمدنوری سمیت ملک کے نامور علماء کرام ومشائخ عظام، سیاسی وسماجی رہنما اورادبی شخصیات اظہار خیال فرمائیں گی۔

ترجمان کے مطابق کانفرنس میں علامہ غلام نصیر الدین چشتی، پروفیسر وارث علی شاہین، مفتی نعیم احمد صابری، مفتی ندیم قمر، مفتی مسعودالرحمان،پروفیسر ارشد اقبال نعیمی، پیر سید شہباز احمدسیفی،مولانا شفقت علی یوسفی،مفتی ابوبکرقریشی،مفتی قیصرشہزاد نعیمی،مفتی ابوبکر اعوان،پیر فاروق احمد،مولانا ارشد جاوید رضا،مفتی بلال فاروق نعیمی،علامہ سلیم ربانی، پروفیسر سفارش علی نعیمی،علامہ یاسرعلی نعیمی،مفتی محمدعمران حنفی سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ،طلبہ ،نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی ،صوبائی عہدیدارا ن سمیت عامة الناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدؒ 12 جون 2009 کو اپنے 4 رفقاء کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ میں ایک خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :