لاہور ،انتظامیہ پرچون سطح پر گراں فروشی پر قابو نہ پا سکی، دکاندار صارفین کو لوٹتے رہے

ہفتہ 9 جون 2018 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت میں انتظامیہ پرچون سطح پر گراں فروشی پر قابو نہ پا سکی، دکاندار صارفین کو لوٹتے رہے ۔ سبزیو ں میں ایک کلولیموں دیسی سرکا ری قیمت 108روپے کی بجائے بدستور 135روپے تک فروخت ہوتا رہا ،آلو نیاکچا چھلکا 24روپے کی بجائے 29 روپے ،پیاز 24 روپے کی بجائے بدستور 30روپے، ٹماٹر21روپے کی بجائی 31روپے،لہسن دیسی 74روپے کی بجائی بدستور 110روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائی140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائی165روپے، ادرک چائنہ 172روپے کی بجائی240 روپے، بینگن 25روپے کی بجائی30روپے،کھیرا 22روپے کی بجائے 30 روپے،کریلے 17روپے کی بجائے 29روپے،پالک16روپے کی بجائے 24روپے، ٹینڈے دیسی 53کی بجائے 59روپے،پھلیاں58روپے کی بجائے 80 روپے، پھول گوبھی 53روپے کی بجائے 60 روپے،گھیاکدو 25روپے کی بجائی30روپے، سبز مرچ 47روپے کی بجائی80روپے،شملہ مرچ 44روپے کی بجائی55روپے، بھنڈی40روپے کی بجائی50روپے،مٹر116روپے کی بجائی165روپے میں فروخت کئے گئے۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو 186 روپے کی بجائی260روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائی150روپے،خربوزہ 42روپے کلو کی بجائی50روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائے 165روپے،ایک کلو خوبانی سفید 156روپے کی بجائے 185 روپے،آڑو85روپے کی بجائی160روپے،کھجور ایرانی کھلی172روپے کی بجائے 240 روپے، کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائی220روپے،گرما 69روپے فی کلو کی بجائے 74روپے،آم سندھڑی دوم 116روپے کی بجائے 150روپے،الیچی 226 روپے کی بجائی280روپے، آلو بخارا 206روپے کی بجائی290روپے اورایک کلو انگور 136روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :