نئی دہلی، عدالت نے کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

ہفتہ 9 جون 2018 17:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) نئی دہلی کی ایک عدالت نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عدالت کو ظہور احمد ٹالی کی طرف سے درخواست ضمانت پانچ جون کو موصول ہوئی تھی۔ڈسٹرکٹ جج پونم اے بمبہ نے ظہور احمد کے وکیل اور بھارتی تحقیقاتی ادارے ’ این آئی اے‘ کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ظہور احم وٹالی کو این آئی اے نے گزشتہ برس 17اگست کو گرفتار کیا تھا اور وہ آج کل عدالتی ریمانڈ پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :