مقبوضہ کشمیر ، ہائیکورٹ نے سا ت افراد پر لاگو کالا قانون’پی ایس اے‘ کالعدم قرار دیدیا

ہفتہ 9 جون 2018 17:36

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ نے سات کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں رہا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس ایم کے ہنجورہ پر مشتمل یک رکنی بنچ نے چار افراد جبکہ جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس جنک راج کوٹوال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تین افراد پر لاگو کالا قانون پی ایس اے کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے احکامات دیدئے۔ ان افراد میں نصیر احمد بٹ، جاوید احمد میر، عبدالرشید شیخ، شاہد احمد وانی،غلام محی الدین ملک، جمیل احمد بٹ اور سہیل احمد بٹ شامل ہیں۔